غزہ : اسرائیل نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے بتایا کہ یہ فیصلہ خطے میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ یروشلم کے قدیم شہر میں موجود تمام مقدس مقامات، جن میں مسجدِ اقصیٰ، مغربی دیوار اور چرچ آف ہولی سیپلکر شامل ہیں، جمعے کے روز بند رہیں گے اور کسی بھی عبادت گزار یا زائرین کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مسجدِ اقصیٰ کے سینئر امام شیخ عکرمہ صبری نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی حکام بلا جواز مسجدِ اقصیٰ کو بند کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔