Wed, September 16, 2026

وزیراعظم کا سمیڈا کو عالمی معیار کی ورک فورس فراہم کرنے کا عزم

وزیراعظم کا سمیڈا کو عالمی معیار کی ورک فورس فراہم کرنے کا عزم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس کی بھرتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لیے افرادی قوت کی پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے۔

 وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سمیڈا میں جدید سکلز ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں۔

 انہوں نے سمیڈا کے ذریعے دیہی معیشت کے فروغ کے لیے بلا سود قرضوں کے پروگرام کی مزید مؤثر عملیاتی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں سمیڈا کی حالیہ اصلاحات اور ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے نئے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: