Wed, September 16, 2026

ورلڈکپ 2026: ایران کے انتظامی وفد کے ویزے مسترد، تنازع شدت اختیار کر گیا

ورلڈکپ 2026: ایران کے انتظامی وفد کے ویزے مسترد، تنازع شدت اختیار کر گیا

واشنگٹن / تہران: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے ایران اور امریکا کے درمیان ویزا معاملات پر نیا تنازع سامنے آگیا ہے، جہاں ایرانی وفد کے 15 اہم ارکان کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اگرچہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل اسٹاف کو امریکا میں داخلے کے ویزے مل چکے ہیں، تاہم ٹیم کی انتظامی اور معاون قیادت کو تاحال اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد کے ویزے زیر التوا ہیں ان میں ایران فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج، ٹیم منیجر، میڈیا آفیسر، سکیورٹی اہلکار اور وزارت خارجہ کے نمائندے شامل ہیں، جو ٹیم کے انتظامی امور میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایرانی حکام نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیفا سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں اور ضروری معاون عملے کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں اور انہیں ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت حاصل ہے۔

ادھر ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں میکسیکو پہنچ چکی ہے۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گی، جبکہ اسی شہر میں بیلجیئم کے خلاف بھی اس کا مقابلہ شیڈول ہے۔
 

ٹیگز: