Wed, September 16, 2026

ٹریفک کی خلاف ورزی مہنگی پڑے گی، نئے جرمانوں کا اعلان

ٹریفک کی خلاف ورزی مہنگی پڑے گی، نئے جرمانوں کا اعلان

کراچی: کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب شہریوں کو بھاری جرمانے دینا ہوں گے۔ سندھ حکومت نے ون وے کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور خطرناک کرتب دکھانے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔

نئے قوانین کے مطابق     سرکاری گاڑی اگر ون وے توڑے گی تو 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔    نجی گاڑی  کو 1 لاکھ، اور موٹرسائیکل پر 25 ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا۔    بغیر لائسنس ڈرائیور کو 50 ہزار (کار) یا 25 ہزار (موٹرسائیکل) کا جرمانہ دینا ہوگا۔

چار سیٹر رکشے بند، دو سیٹر رکشے صرف اجازت نامے کے بعد چل سکیں گے۔ واٹر ٹینکرز، ڈمپرز اور ٹرکوں میں کیمرے، ٹریکر اور سینسر لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ون ویلنگ یا ڈرفٹنگ کرنے والوں پر اب سخت کارروائی ہوگی — پہلی بار 1 لاکھ، دوسری بار 2 لاکھ، اور تیسری بار 3 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک میں نظم لانا اور شہریوں کی جانیں محفوظ بنانا ہے۔

ٹیگز: