Wed, September 16, 2026

ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت بحال، 5 ماہ کا تعطل ختم

ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت بحال، 5 ماہ کا تعطل ختم

تہران :ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت پانچ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس پیشرفت سے قبل دوحہ میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں سمندری سرگرمیوں کی بحالی پر اتفاق کیا گیا۔

قطری حکام نے تمام اقسام کے بحری جہازوں اور کشتیوں کے لیے سمندری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ایران کی دیربندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بحری تجارت کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط میں بہتری اور خطے میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

ٹیگز: