Wed, September 16, 2026

ملک میں مون سون کا نیا اسپیل، 10 جولائی تک بارشوں کا امکان، دریاؤں سے متعلق الرٹ جاری

ملک میں مون سون کا نیا اسپیل، 10 جولائی تک بارشوں کا امکان، دریاؤں سے متعلق الرٹ جاری

لاہور:ملک میں بارش برسانے والا نیا مون سون سسٹم داخل ہو گیا، جس کے باعث آج سے 10 جولائی تک مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں، جن میں ڈسکہ، نارووال، وزیرآباد اور سمبڑیال شامل ہیں، بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور شہریوں نے گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور دریاؤں و برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: