Wed, September 16, 2026

برازیل ورلڈ کپ سے باہر، ناروے نے تاریخ رقم کر دی، انگلینڈ بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

برازیل ورلڈ کپ سے باہر، ناروے نے تاریخ رقم کر دی، انگلینڈ بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا، جہاں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو ناروے نے 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد ناروے کی ٹیم نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

دوسری جانب ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے میکسیکو کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوارٹر فائنل میں ناروے اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔

ٹیگز: