Wed, September 16, 2026

فیفا ورلڈ کپ2026: کوارٹر فائنل کی دوڑ تیز، پری کوارٹر فائنلز کا آغاز آج

فیفا ورلڈ کپ2026: کوارٹر فائنل کی دوڑ تیز، پری کوارٹر فائنلز کا آغاز آج

میکسیکو: فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناک آؤٹ مرحلے کی سنسنی آج سے شروع ہو رہی ہے، جہاں آخری 16 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں رسائی کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور امتحان دیں گی۔

ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے علاوہ برازیل، ارجنٹینا، فرانس، انگلینڈ، اسپین، پرتگال، بیلجیم، مراکش، ناروے، پیراگوئے، سوئٹزرلینڈ، مصر اور کولمبیا نے جگہ بنائی ہے۔

ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے روز، 4 جولائی کو کینیڈا اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ دوسرے میچ میں پیراگوئے کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

5 جولائی کو برازیل کی ٹیم ناروے کے خلاف میدان میں اترے گی، جبکہ میزبان میکسیکو کو انگلینڈ جیسے مضبوط حریف کا سامنا ہوگا۔

6 جولائی کو شائقین کو دو بڑے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جہاں پرتگال اور اسپین کی روایتی حریف ٹیمیں ٹکرائیں گی، جبکہ امریکا اور بیلجیم بھی کوارٹر فائنل کی نشست حاصل کرنے کے لیے زور آزمائی کریں گے۔

پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آخری روز، 7 جولائی کو دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مصر کے مدمقابل آئے گا، جبکہ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کے درمیان بھی فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

ان آٹھ مقابلوں کے فاتحین کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے، جس کے بعد ورلڈ کپ ٹائٹل کی جنگ مزید سخت، سنسنی خیز اور دلچسپ مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

ٹیگز: