Wed, September 16, 2026

بھارت میں سرکاری حکم پر رائٹرز کا آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ معطل، اظہار رائے کی آزادی پر دھچکا

بھارت میں سرکاری حکم پر رائٹرز کا آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ معطل، اظہار رائے کی آزادی پر دھچکا

نئی دہلی: بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے آفیشل ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ کو بھارتی حکومت کے حکم کے تحت بلاک کر دیا گیا ہے، جسے صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پابندی اچانک نافذ کی گئی ہے، جس کے بعد بھارتی صارفین کو رائٹرز کے اکاؤنٹ تک رسائی کی کوشش پر پیغام آ رہا ہے کہ ”@Reuters کو قانونی وجوہات کی بناء پر بھارت میں معطل کر دیا گیا ہے۔“

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت نے پہلے پاکستانی مواد کو بلاک کیا تھا اور اب بین الاقوامی میڈیا کو بھی ملک میں سنسر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

دکن کرونیکل کے مطابق بھارتی حکام نے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی کوئی واضح یا باضابطہ وضاحت فراہم نہیں کی۔

ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی یہ سنسر شپ آزادی صحافت پر لگائی گئی غیر رسمی پابندی کے مترادف ہے، جس میں سخت اقدامات کے ذریعے میڈیا کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ بی جے پی کی اس پالیسی کو بھارت اور عالمی سطح پر فاشزم کے فروغ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: