Wed, September 16, 2026

کربلا کا پیغام رہتی دنیا تک ہے، اسی راستے پر چل کر پاکستان کو خوددار ریاست بنایا جا سکتا ہے: وزیراعظم

کربلا کا پیغام رہتی دنیا تک ہے، اسی راستے پر چل کر پاکستان کو خوددار ریاست بنایا جا سکتا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد :  وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ حق کا راستہ مشکل ضرور ہوتا ہے، لیکن یہی راستہ ہمیں کامیابی، فلاح اور عزت کی طرف لے جاتا ہے۔ اگر ہم کربلا کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل کریں تو پاکستان کو ایک باوقار، فلاحی اور اصولوں پر کھڑی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ یہ صبر، قربانی، اصول پسندی اور سچائی کی ایسی مثال ہے جو ہمیشہ کے لیے ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ نے اپنی جان، اپنے خاندان اور اپنے وفادار ساتھیوں کی قربانی دے کر حق اور دین کے لیے جو موقف اپنایا، وہ ہر زمانے کے لوگوں کے لیے سبق ہے۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ ہمیں اپنی قومی زندگی میں دیانت، برداشت، قربانی اور اصولوں کی پاسداری کو اپنانا ہوگا تاکہ ہم ایک بہتر، مضبوط اور فلاحی پاکستان کی طرف بڑھ سکیں۔

ٹیگز: