Wed, September 16, 2026

پنجاب کے ماڈل گاؤں منصوبے کے تحت 200 سے زائد گاؤں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی

پنجاب کے ماڈل گاؤں منصوبے کے تحت 200 سے زائد گاؤں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی

لاہور :  پنجاب میں 200 سے زائد گاؤں میں ماڈل گاؤں منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت اہم سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم، سٹریٹ لائٹس، بچوں کے پارکس اور پگڈنڈیوں کی تعمیر شامل ہے۔

یہ تفصیلات لاہور میں آج منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیش کی گئیں، جس کی صدارت وزیراعلیٰ مریم نواز نے کی۔

اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، آئیڈیل ویلج پروجیکٹ، PHA، صاف پانی اور دیہی سڑکوں کے منصوبوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ان منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کے لیے لائیو ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیوریج لائنوں کو سڑکوں کے بجائے سبز پٹیوں میں بچھایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سہولت ملے۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت سات شہروں میں کام کی تکمیل کی تاریخ اپریل تک مقرر کی۔

ٹیگز: