Wed, September 16, 2026

پنجاب میں سڑکیں اور ہاسٹلز PPP ماڈل کے تحت تعمیر و مرمت کیے جائیں گے

پنجاب میں سڑکیں اور ہاسٹلز PPP ماڈل کے تحت تعمیر و مرمت کیے جائیں گے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر، مرمت اور دیکھ بھال کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں منعقدہ تیسرے جائزہ اجلاس میں پنجاب کی 18 اہم صوبائی سڑکوں اور زرعی، صنعتی و شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس ماڈل کے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل اور معیار میں بہتری متوقع ہے، جس سے صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

ٹیگز: