کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق آج سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی واقع ہوئی ہے۔ فی تولہ سونا 21 ہزار 400 روپے کی کمی کے بعد اب 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 18 ہزار 347 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ایک اونس سونا 214 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4850 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔