اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ان کے خلاف 9 مئی کے واقعات اور دیگر پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔
عمران خان کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس کیس میں دلائل نہیں ہو سکے، جس کے بعد عدالت نے ان کی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں مزید توسیع کر دی۔ عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت بھی دی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے فسادات، قتل کی کوشش، اور جعلی رسیدوں جیسے مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی جعلی رسیدیں جمع کرنے پر مقدمہ چل رہا ہے۔