Wed, September 16, 2026

انڈیگو ایئرلائن کی پروازوں میں خلل، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے

انڈیگو ایئرلائن کی پروازوں میں خلل، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے

ممبئی: بھارت میں فضائی سفر مسلسل چوتھے دن بھی بری طرح متاثر ہوا، جب انڈیگو ایئرلائن نے تقریباً 500 پروازیں منسوخ کر دیں، جن میں دہلی سے جانے والی تمام پروازیں شامل تھیں۔ اس بحران کے پیش نظر بھارتی حکومت نے انڈیگو ایئرلائن کے لیے خصوصی امدادی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق، بھارتی حکام نے فضائی تحفظ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت پائلٹس کے پرواز کے اوقات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور رات کے اوقات میں پروازوں کے لیے مزید سخت ضوابط وضع کیے گئے ہیں۔ تاہم، انڈیگو نے یہ تسلیم کیا کہ وہ یکم نومبر سے نافذ ہونے والے ان ضوابط کے لیے مناسب تیاری نہیں کر سکی تھی۔ چونکہ دسمبر میں فضائی سفر کا عروج ہوتا ہے، اس لیے اس بحران کے دوران وسیع پیمانے پر پروازوں کی منسوخی ناگزیر ہو گئی جس کے باعث ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے ہیں۔

بھارت میں سب سے بڑی ایئرلائن، جو ملک کے تقریباً 60 فیصد ڈومیسٹک فضائی سفر کو کور کرتی ہے، انڈیگو نے اپنے مسافروں سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس آپریشنل بحران سے نکلنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگز: