Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، پاکستان سعودی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، پاکستان سعودی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ شراکت داری کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کریں گے جبکہ مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران تزویراتی تعاون، علاقائی و عالمی امور پر ہم آہنگی اور باہمی مفادات کے معاملات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

ٹیگز: