واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تنازع یا خونریزی نہیں چاہتے اور ایران کے ساتھ جاری بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
صدر ٹرمپ نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کا کھلنا پیش رفت کا پہلا مرحلہ ہوگا، جس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات آگے بڑھائے جائیں گے۔