اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلوں کے تحت شبلی فراز، عمر ایوب، زرتاج گل سمیت 9 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
5 اگست کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام نااہل ارکان کو قید کی سزا ہو چکی ہے، جس کے باعث ان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیتیں ختم کر دی گئی ہیں۔
ای سی پی نے فوری طور پر ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے ان کی نشستیں خالی کر دی ہیں۔
یہ فیصلہ آئینی و قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے کیا گیا ہے۔