ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں شدید طوفانی بارشوں نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ مون سون سیزن کے دوران اگست میں 1884 کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کی سڑکیں اور سیڑھیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
موسمیاتی حکام نے بتایا کہ بارش کے باعث ہانگ کانگ کے اسپتالوں اور کلینکس میں معمولات متاثر ہوئے ہیں۔ پانی کی بلند سطح کے باعث شہر میں ایمرجنسی کی صورتحال برقرار ہے۔
یہ بارش جنوبی چین میں گوانگ ڈونگ صوبے میں مہلک سیلاب کے بعد ہوئی ہے، جہاں دریاوں کا پانی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور حکام حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔