Wed, September 16, 2026

داریل میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی ریلے، فصلوں اور رابطہ نظام کو نقصان کا خدشہ

داریل میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی ریلے، فصلوں اور رابطہ نظام کو نقصان کا خدشہ

دیامر: ضلع دیامر کے سب ڈویژن داریل سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی، جس کے نتیجے میں قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

سیلابی ریلوں نے راستے میں آنے والے بڑے پتھر، درخت اور لکڑیاں بہا دیں، جبکہ پانی کے تیز بہاؤ سے کھڑی فصلوں اور زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش پائی جا رہی ہے۔ رابطہ پل کو نقصان پہنچنے کے باعث آمدورفت کے نظام کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی آبادی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کیے جائیں اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔

ٹیگز: