Wed, September 16, 2026

لاہور: کرنٹ سے موت، شاہدرہ میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

لاہور: کرنٹ سے موت، شاہدرہ میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب چند افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے۔

بورڈ اتارتے ہوئے وہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث کرنٹ پورے بورڈ اور عمارت میں دوڑ گیا اور چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد میں رکشہ ڈرائیور ندیم اور اویس کی شناخت ہو گئی ہے، جبکہ دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگز: