کراچی : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات اور امریکہ و ایران کے درمیان شدید تناؤ نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو 'ریڈ زون' میں دھکیل دیا ہے۔ عالمی سیاسی عدم استحکام کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے ہاتھ کھینچ لیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں شدید کریش دیکھا گیا۔
انڈیکس میں کمی: کاروبار کے دوران شدید فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس 2,122 پوائنٹس گر گیا۔مندی کے اس سیلاب کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 48 ہزار 276 کی سطح پر آگیا ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے، تاہم صدر ٹرمپ کی دھمکیوں اور خطے میں جنگی بادل گہرے ہونے کی خبروں نے مارکیٹ کا رخ منفی کر دیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ہمیشہ استحکام کی بنیاد پر چلتی ہے، لیکن موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال نے غیر یقینی کو جنم دیا ہے۔ اگر آج رات واشنگٹن سے آنے والی خبریں مزید جارحانہ ہوئیں، تو کل مارکیٹ میں مزید بڑے بریک ڈاؤن کا خدشہ ہے۔