کراچی :مشرقِ وسطیٰ میں جنگی جنون نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔ آج کاروباری ہفتے کا آغاز ملکی تاریخ کے ایک بڑے مالیاتی زلزلے سے ہوا، جس میں انڈیکس 15 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا۔ عالمی سیاسی تناؤ اور ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کے اوسان خطا ہو گئے۔ ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں شدید فروخت کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں KSE-100 انڈیکس ریکارڈ 15,000 پوائنٹس گر گیا۔ صورتحال قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر انتظامیہ نے انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کمی پر ٹریڈنگ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
ٹریڈنگ بحال ہونے پر کچھ سرمایہ کاروں نے نچلی سطح پر حصص کی خریداری شروع کی، جس سے مارکیٹ کو سہارا ملا۔ انڈیکس نے اپنی کھوئی ہوئی قدر میں سے 2,000 پوائنٹس کی ریکوری کی، جس کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 54 ہزار 150 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔