Wed, September 16, 2026

امریکا واقعی بات چیت کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے ، ایرانی صدر

 امریکا واقعی بات چیت کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے ، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر امریکا واقعی بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے دھمکیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے مذاکرات کی پیشکش اور دھمکیوں کا ساتھ دینا متنازعہ ہے، اور ایران صرف برابری کی بنیاد پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک طرف مذاکرات کی پیشکش کرتا ہے اور دوسری طرف دھمکیاں دیتا ہے، جو قابل قبول نہیں ہے۔ اگر امریکا سنجیدہ ہے تو اسے اپنے دھمکی آمیز رویے کو ترک کرنا ہوگا۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کی تھی، جس میں انہوں نے کہا کہ براہ راست بات چیت زیادہ بہتر اور تیز عمل ہوگا کیونکہ اس سے دونوں فریق ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران پہلے مصالحت کاروں کے ذریعے بات چیت چاہتا تھا، مگر اب وہ شاید براہ راست مذاکرات پر آمادہ ہو جائے گا۔

ٹیگز: