Wed, September 16, 2026

سعودی حکومت کا اہم فیصلہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر بھی عارضی پابندی

سعودی حکومت کا اہم فیصلہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر بھی عارضی پابندی

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب نے بھی پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حج سیزن کے دوران رش اور انتظامی بہتری کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ، کاروباری، اور خاندانی ویزوں کے اجرا پر پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے لیے وقتی طور پر پابندی لگا دی ہے، جو جون کے وسط تک نافذالعمل رہے گی۔

رپورٹس کے مطابق جن ممالک پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزا رکھنے والے افراد صرف 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں، جس کے بعد ویزا مؤثر نہیں ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص پابندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے سعودی عرب میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ اقدام سعودی حکام کی جانب سے حج انتظامات کو مؤثر اور منظم رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ٹیگز: