Wed, September 16, 2026

جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال تشویشناک، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال تشویشناک، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

دریائے ستلج اور راوی میں پانی کی سطح بلند، درجنوں دیہات متاثر

لاہور :جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بنیادی امداد فراہم کرنے کا عمل دن رات جاری ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی  غیر معمولی طور پر بلند ہے۔

ساہیوال میں دریائے راوی کی طغیانی سے 49 دیہات متاثر ہو چکے ہیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ نے فوری طور پر 30 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک، طبی سہولیات اور پناہ دی جا سکے۔

ادھر خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کے قریب سیلابی ریلے کے باعث پل رانگو بند کو نقصان پہنچا، جسے مرمت کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: