سکردو : پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ریچھ نے اچانک حملہ کر دیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئیں۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ ریچھ کے ناخن لگنے سے ان کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر ریجنل ہسپتال سکردو منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔قرۃ العین بلوچ کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں میں فکر پھیل گئی، مگر خوش آئند بات یہ ہے کہ اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔
دیوسائی نیشنل پارک قدرتی خوبصورتی سے بھرپور علاقہ ہے جہاں جنگلی جانور خاص طور پر ریچھ عام ہیں، اس لیے وہاں جانے والوں کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔