Wed, September 16, 2026

پنجاب میں مون سون کی بارشوں کا زور، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پنجاب میں مون سون کی بارشوں کا زور، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور : پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ 6 سے 9 ستمبر تک پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز بارشیں اور طوفانی موسم رہے گا۔ خاص طور پر راولپنڈی، مری، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اور جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بارشیں متوقع ہیں۔

رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے، اور دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اس لیے پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے عوام سے کہا ہے کہ وہ احتیاط کریں، دریاؤں کے قریب نہ جائیں، طوفان کے دوران محفوظ جگہوں پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔اگر کوئی ایمرجنسی ہو تو فوری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

ٹیگز: