Wed, September 16, 2026

خدمت خلق ہماری شان ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا عطیات کے عالمی دن پر پیغام

 خدمت خلق ہماری شان ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا عطیات کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر کہا ہے کہ دوسروں کی خدمت کا جذبہ پاکستان کی ثقافت اور سماجی اقدار کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے ساتھ مل کر معاشرتی فلاح، امداد اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری قوم ہمیشہ بغیر کسی تعصب کے دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھتی ہے، اور یہ جذبہ نہ صرف ہماری سماجی روایات بلکہ اسلامی تعلیمات کی بھی خوبصورت نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات، جنگ یا کسی بھی مشکل وقت میں ہمارے رضاکاروں نے ملک و قوم کی مدد کے اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں۔

وزیراعظم نے فخر کے ساتھ کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ عطیات دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات کی خدمات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مفت علاج، دسترخوان اور ایمبولینس جیسی خدمات انہی کی بدولت چل رہی ہیں، جو ہماری فلاحی کاوشوں کی جیت ہے۔

آخر میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ خدمت خلق اور دوسروں کی مدد کا جذبہ مزید مضبوط کریں تاکہ ہمارا معاشرہ رواداری، ایثار اور انسانیت کی خدمت کا گہوارہ بنے۔

ٹیگز: