Wed, September 16, 2026

سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کی شاندار جیت، یو اے ای کو 31 رنز سے مات

سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کی شاندار جیت، یو اے ای کو 31 رنز سے مات

شارجہ: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں مقابلے میں پاکستان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

یہ میچ شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز کا مستحکم ہدف کھڑا کیا، جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 140 رنز تک محدود رہی۔

علی شان شرفو نے 68 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلی، لیکن دوسرے بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ کپتان محمد وسیم نے 19، پراشار نے 18 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے، جبکہ ایتھان ڈیسوزا 9، آصف خان 7، ہرشت کوشک 3، اور راہول چوپرا بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے دھواں دار بولنگ کرتے ہوئے چار اہم وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔

بیٹنگ کے آغاز میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہا، صاحبزادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صائم ایوب نے 11 رنز اسکور کیے۔ دیگر بلے بازوں میں سلمان آغا 5، محمد حارث 14، اور حسن نواز 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے ایک بار پھر اپنی کلاس دکھاتے ہوئے 77 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان کا بھرپور ساتھ دیا محمد نواز نے، جنہوں نے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر اسکور کو قابل دفاع بنایا۔

میچ کے بعد

ٹیگز: