Wed, September 16, 2026

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

کولمبو :  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مقابلہ کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ کوالیفائر میں ہماری ٹیم نے اچھا کھیل دکھایا تھا اور آج بھی ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیم پوری طرح تیار ہے۔

دوسری طرف، ٹاس کے دوران بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانا کھیل کی روح کے خلاف دیکھا گیا، جو پاک بھارت میچز میں اکثر کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔

میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے، جو کھیل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ کولمبو میں گزشتہ روز بھی بارش کی وجہ سے سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ روکنا پڑا تھا۔ اس لیے آج کے میچ میں بھی موسم ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں آج اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں، اور شائقین کو ایک زبردست اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

ٹیگز: