Wed, September 16, 2026

آج نیویارک میں خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے، نومنتخب میئر ظہران ممدانی

آج نیویارک میں خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے، نومنتخب میئر ظہران ممدانی

نیویارک : نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنی کامیابی کے بعد پرجوش خطاب میں کہا کہ "آج نیویارک میں خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے۔" انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور یہ ہمیشہ رہے گا۔"

ظہران ممدانی نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے تاریخ رقم کی ہے۔ عوام نے ثابت کر دیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے اور ہم نے موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔" انہوں نے نیویارک کے نوجوانوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا اور ان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

ظہران ممدانی نے یہ بھی کہا کہ "ہم نیویارک کو ایسا شہر بنائیں گے جہاں ورکنگ کلاس کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع ملے، اور ہر شہری کو انصاف اور سکیورٹی فراہم کی جائے۔" انہوں نے کہا کہ وہ یکم جنوری کو میئر کے طور پر حلف اٹھائیں گے اور اپنی قیادت میں نیویارک کی عوام کی خدمت کریں گے۔

ممدانی نے مزید کہا کہ "میں مسلمان ہوں، ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں، اور نیویارک وہ شہر نہیں جہاں آپ اسلاموفوبیا کے نام پر سیاست کریں۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیویارک کو تارکین وطن نے مضبوط بنایا ہے اور اب یہ شہر ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ٹیگز: