نیو یارک: نیویارک کے نئے منتخب میئر، ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے، حالانکہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ممدانی کے میئر بننے پر انہیں فنڈز نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ "اب ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔" میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، اور ہم ممدانی کی تھوڑی بہت مدد کرنے کو تیار ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ممدانی کو واشنگٹن کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئیں، کیونکہ اگر انہوں نے تعاون نہیں کیا تو انہیں بڑی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ "اگر وہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو انہیں واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا۔"