Wed, September 16, 2026

معرکہ حق کے ایک سال پر ملک بھر میں یکجہتی کا اظہار، پاک فوج کو خراجِ تحسین

 معرکہ حق کے ایک سال پر ملک بھر میں یکجہتی کا اظہار، پاک فوج کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک کی مختلف شخصیات اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

شوبز، کاروباری، سیاسی اور سماجی حلقوں سے وابستہ شخصیات نے اس موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی نے اہم کردار ادا کیا۔

مختلف انفلوئنسرز اور سماجی شخصیات نے پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی اس موقع پر کہا کہ قومی سلامتی اور استحکام کے لیے تمام اداروں کا کردار اہم ہے اور اسی اتحاد سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔

ٹیگز: