لاہور :لاہور میں رات بھر جاری رہنے والی بارش کے بعد صبح کے اوقات میں سورج نکل آیا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور فضا میں تازگی محسوس کی گئی، جس سے شہریوں نے راحت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت کے پیش نظر شہری دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو ٹھنڈی جگہوں پر رکھنے کی کوشش کریں تاکہ ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔