تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیشرفت سامنے آ رہی ہے، تاہم بعض عناصر خطے میں کشیدگی کو ہوا دے کر صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ سیاسی نوعیت کے بحرانوں کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات میں مضمر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی فوجی حکمت عملی خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔