کیلیفورنیا : مائیکرو سافٹ نے اپنی مشہور ویڈیو کالنگ سروس "سکائپ" کو 22 سال بعد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کے دوسرے ویڈیو پلیٹ فارم "مائیکرو سافٹ ٹیمز" کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد کیا گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ "ٹیمز" میں سکائپ کی تمام اہم خصوصیات فراہم کی جائیں گی، جیسے ویڈیو کالز، میسجز، اور فائل شیئرنگ۔
گزشتہ دو سالوں میں "ٹیمز" کے صارفین کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے، اور یہ سروس اب مفت دستیاب ہے۔ سکائپ کی سروس کا آغاز 2003 میں ہوا تھا اور 2008 تک اس کے صارفین کی تعداد 400 ملین تک پہنچ گئی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال کم ہوتا گیا، خاص طور پر کرونا کی وبا کے دوران جب دوسرے ویڈیو کانفرنسنگ پلیٹ فارمز نے زیادہ مقبولیت حاصل کی۔
البتہ مائیکرو سافٹ نے اپنی نئی سروس "ٹیمز" کو سکائپ کی جگہ دے دی ہے، اور اس میں وہ تمام فیچرز شامل کیے جائیں گے جو پہلے سکائپ میں موجود تھے۔