Wed, September 16, 2026

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں ، ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

 پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں ، ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور خطے میں امن قائم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں ایران، پاکستان اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، اور خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ایران کی مدد کی پیشکش کی جائے گی۔

ایرانی وفد کا یہ دورہ صرف پاکستان تک محدود نہیں رہے گا۔ منگل کو ایرانی وفد بھارت بھی جائے گا، جہاں وہ بھارتی حکام سے ملاقات کرے گا۔

ٹیگز: