تہران : ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی کردوں نے ایران پر زمینی کارروائی شروع کر دی ہے، اور تقریباً ایک ہزار کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ مزید ہزاروں کرد شامل ہو رہے ہیں۔
اس سے پہلے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ امریکی فوج براہِ راست ایران کے خلاف کرد باغیوں کو ہتھیار نہیں دے رہی، لیکن امکان ہے کہ حکومت کے دیگر ادارے اس میں مدد کر رہے ہوں۔
ایران کی طرف سے اس دعوے کی سخت تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایرانی سرحدی علاقوں میں کرد جنگجوؤں کے داخلے کی خبریں درست نہیں۔