Wed, September 16, 2026

ایران اور امریکہ کے مبینہ خفیہ رابطے پر اسرائیل پریشان

ایران اور امریکہ کے مبینہ خفیہ رابطے پر اسرائیل پریشان

واشنگٹن : امریکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ خفیہ بات چیت ہوئی ہے، جس کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کافی تشویش میں ہیں۔ میڈیا کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس نے سی آئی اے سے تیسرے ملک کے ذریعے رابطے کیے اور تنازع کے حل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اس رپورٹ کے بعد نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس سے وضاحت طلب کی کیونکہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ مقاصد حاصل ہونے سے پہلے سیز فائر ہو جائے۔ امریکی ذرائع کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایران اور امریکہ کے ممکنہ خفیہ روابط کی رپورٹس فراہم کیں، جس سے نیتن یاہو کی تشویش بڑھ گئی۔ تاہم، ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایسے کوئی رابطے نہیں ہوئے۔

ایران نے بھی ان خفیہ رابطوں کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق ایران نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی طرف سے کسی سے خفیہ بات چیت کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔

ٹیگز: