Wed, September 16, 2026

ایک سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا:مریم اورنگزیب

 ایک سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا:مریم اورنگزیب

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہر دن عوام کے لیے ترقی اور خوشخبری لے کر آیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس  پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے 365 دن پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کی خوشخبریوں سے بھرے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایک سال میں مایوسی کی جگہ اعتماد اور ناامیدی کی جگہ امید کی روشنی دیکھی، اور ملک میں معاشی استحکام کی طرف مثبت تبدیلی آئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 12 ماہ کے دوران معاشی حالات میں حیرت انگیز بہتری آئی ہے، اور مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد کی نچلی سطح تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستان کی اقتصادی کامیابی کی واضح نشانی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر دن پاکستان کے روشن مستقبل کے قریب لے آتی ہے۔

ٹیگز: