Wed, September 16, 2026

پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے مضبوط اقدامات کیے: مریم اورنگزیب

پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے مضبوط اقدامات کیے: مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے اور ماحولیاتی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اہم اور عملی نوعیت کے اقدامات کیے ہیں۔

لاہور میں عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران ماحولیات کے شعبے میں نمایاں اور غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فضائی آلودگی میں کمی اور سموگ کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت متعدد عملی اقدامات نافذ کیے ہیں، جن میں صنعتی اداروں اور اینٹوں کے بھٹوں کی نگرانی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

ان کے مطابق صوبے بھر میں 9 ہزار سے زائد صنعتی یونٹس میں جدید ماحولیاتی کنٹرول سسٹمز نصب کیے گئے ہیں تاکہ فیکٹریوں سے خارج ہونے والی آلودگی کو مؤثر طور پر کم کیا جا سکے۔

اسی طرح 14 ہزار سے زائد بھٹہ خشت پر کیو آر کوڈز نصب کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان کی نگرانی، رجسٹریشن اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ تمام اقدامات صوبائی حکومت کی جامع ماحولیاتی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جن کا بنیادی مقصد سموگ میں کمی لانا، فضائی معیار بہتر بنانا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: