Wed, September 16, 2026

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا ناکام، "پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے: صدر پیوٹن کا دوٹوک جواب

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا ناکام،

سینٹ پیٹرز برگ :روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بین الاقوامی فورم پر بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف لائن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑا اور خودمختار ملک ہے جو کسی کا تابع نہیں ہے۔

سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ایک بھارتی صحافی نے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو روسی صدر نے اسے کرارا جواب دیا۔ صدر پیوٹن نے خطے کی جیو-پولیٹکس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات انتہائی اہم اور مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔
 انہوں نے واضح کیا کہ روس اور چین کے سٹرٹیجک مفادات یکساں ہیں، اور دونوں ممالک اپنا دفاعی تعاون مستقل جاری رکھیں گے۔

 صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے پرامن حل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اب بھی سفارتی سطح پر کسی معاہدے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان جلد کوئی سمجھوتہ طے پا جائے گا، اور روس ایسے کسی بھی معاہدے کی مکمل حمایت کرے گا۔سفارتی حلقوں میں روسی صدر کے اس بیان کو بھارتی میڈیا کے یکطرفہ پراپیگنڈے کے خلاف ایک بڑا سرپرائز اور پاکستان کی آزادانہ خارجہ پالیسی کی بین الاقوامی توثیق قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: