Wed, September 16, 2026

مودی حکومت نفرت کو ہوا دے رہی ہے، اقلیتیں خطرے میں ہیں: سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی

مودی حکومت نفرت کو ہوا دے رہی ہے، اقلیتیں خطرے میں ہیں: سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی

نئی دہلی :  بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سرکار ملک میں فرقہ وارانہ نفرت کو فروغ دے رہی ہے اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ کھلے عام اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی زبان استعمال کرتے ہیں، انہیں سزا دینے کے بجائے انعام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، "جب کسی کو 'گولی مارو سالوں کو' جیسے جملے کہنے کے بعد بھی ترقی دی جاتی ہے، تو یہ واضح پیغام ہوتا ہے کہ حکومت ایسے بیانیے کی حمایت کرتی ہے۔"

گوپال پلئی نے وزیراعظم مودی پر آئین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلف کے مطابق تمام شہریوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں کو اب ریاستی پشت پناہی حاصل ہے۔

انہوں نے خاموش رہنے والے ہندوؤں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جو لوگ آج کے حالات پر آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں، وہ خود بھارت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ان کے مطابق، "یہ خاموشی داخلی خلفشار، مذہبی تقسیم اور ممکنہ خانہ جنگی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔"

گوپال پلئی نے خبردار کیا کہ اگر حالات نہ بدلے تو مودی حکومت کو تاریخ ایک تاریک دور کے طور پر یاد کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کا اصل اتحاد مذہبی رواداری میں ہے اور جہاں نفرت کا بول بالا ہو، وہاں ترقی ممکن نہیں۔

ٹیگز: