تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر پورا تہران سوگ میں ڈوبا نظر آیا اور جنازے میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور دنیا بھر سے آئے مقتدر وفود سمیت لاکھوں شہریوں نے شرکت کی۔ رہبرِ انقلاب کی نمازِ جنازہ ممتاز عالمِ دین آیت اللہ سبحانی نے پڑھائی۔ صاحبزادی، بہو، داماد اور کمسن نواسی کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جنازے کی ادائیگی تین مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے کے بعد اہل خانہ اور پھر ان کے پوتے کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔حتمی رسومات اور تدفین کے شیڈول کے مطابق8 جولائی کو جنازہ عراق منتقل کیا جائے گا جہاں نجف اشرف سے کربلا معلیٰ تک تشییع (جنازہ مارچ) کی جائے گی، جبکہ 9جولائی کو انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔