Wed, September 16, 2026

"5 جولائی کا زخم آج بھی تازہ ہے" ، بلاول بھٹو کا جمہوری اقدار پر زور

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کو قومی تاریخ کا ایسا موڑ قرار دیا ہے جس نے ملک کو ترقی کے راستے سے ہٹا کر آمریت کی تاریکی میں دھکیل دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رائے اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے سے قوم کو انتشار، شدت پسندی اور آئینی انحراف کے دور میں دھکیلا گیا۔ بلاول کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اتحاد، برداشت اور جمہوریت کو ترجیح دے کر آمریت کی ہر علامت کا خاتمہ کریں

ٹیگز: