لاہور:جنوبی کوریا میں جاری ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2025 میں پاکستانی نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔ سہیل عدنان اور نعمان خان نے فائنلز میں فتح حاصل کر کے دو گولڈ میڈلز پاکستان کے نام کیے۔
سہیل عدنان نے بوائز انڈر 13 میں بھارت کے آیان دھنوکا کو شکست دی، جبکہ لاہور کے نعمان خان نے انڈر 15 کے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کو ہرایا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 2 گولڈ، 2 سلور، 1 برانز اور 2 پلیٹ ٹائٹلز جیت کر مجموعی طور پر 7 میڈلز اپنے نام کیے۔
یہ کامیابی پاکستان اسکواش کی بحالی کی امید لیے ہوئے ہے، اور نوجوان کھلاڑی مستقبل کے عالمی چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔