Wed, September 16, 2026

 پاکستان کی دفاعی برتری نے بھارتی منصوبے ناکام بنا دیے:بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا انکشاف

 پاکستان کی دفاعی برتری نے بھارتی منصوبے ناکام بنا دیے:بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا انکشاف

نئی دہلی:بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کے خلاف حالیہ محاذ آرائی میں بھارتی فوج کی ناکامی کا کھلے الفاظ میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جدید دفاعی صلاحیتوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔
ڈی جی ایم او سطح کی بریفنگ کے دوران جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی افواج کی نقل و حرکت کا پہلے سے علم تھا، جو اس کی C4ISR ٹیکنالوجی (کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹر، انٹیلیجنس، سرویلنس، ریکانیسنس) کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

راہول سنگھ کے مطابق، پاک فوج کے جدید الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی ٹھکانوں کو مؤثر نقصان پہنچایا، جب کہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیں بھارتی ایئر ڈیفنس کو ناکارہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا بڑا جغرافیہ ہماری فضائی دفاعی کمزوری بن گیا، جبکہ چین نے ہماری سرزمین کو تجرباتی میدان بنا دیا۔
بھارتی جنرل نے الزام لگایا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور ترکی بھی بھارتی فوجی ناکامی کے پیچھے کارفرما تھے۔ ان کے بقول، بھارت کو بروقت اسلحہ اور سازوسامان کی فراہمی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل شکست پر پردہ ڈالنے کے بجائے اس کی وجوہات پر غور کرنا چاہیے۔ پاکستان نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت، جدید حکمت عملی اور قوم کے اعتماد سے دشمن کو جواب دیا ہے۔
پاکستانی دفاعی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی الزام تراشی اسے بین الاقوامی سطح پر مزید تنہا کر رہی ہے۔ اگر بھارت نے اپنی حکمت عملی پر سنجیدگی سے نظرثانی نہ کی تو اسے آئندہ بھی ایسے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹیگز: