سری نگر :پانچ جنوری کو مقبوضہ کشمیر میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی یاد دہانی کے طور پر یوم حق خودارادیت منایا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کشمیری آج اس دن کو مناتے ہوئے اپنی جدوجہد آزادی کو اجاگر کر رہے ہیں۔
مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ وادی کے مختلف حصوں میں ناکے لگائے گئے، سڑکیں بند کی گئی اور خاردار تاریں نصب کر دی گئی ہیں۔ بھارتی فورسز کی یہ کارروائیاں جنت نظیر وادی کو بند بستی میں بدلنے کے مترادف ہیں، جس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔