واشنگٹن:امریکا نے خبردار کیا ہے کہ روسی تیل سے متعلق تعاون نہ کرنے کی صورت میں بھارت پر ٹیرف میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق توانائی پالیسی پر تعاون نہ ہونے کی صورت میں سخت تجارتی اقدامات زیر غور ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے وینزویلا میں تیل اور دیگر قدرتی وسائل تک مکمل رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عبوری صدر نے امریکی شرائط نہ مانیں تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نئی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلسی کو مادورو سے بھی زیادہ خطرناک صورتحال پیش آ سکتی ہے۔
ادھر امریکا کی نظریں گرین لینڈ پر بھی مرکوز ہیں جبکہ کولمبیا میں ممکنہ آپریشن کے اشارے نے بین الاقوامی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔